Sirf Urdu men Boliye/صرف اردو میں بولیے

Moderator:vijayjohn

vijayjohn
Language Forum Moderator
Posts:27056
Joined:2013-01-10, 8:49
Real Name:Vijay John
Gender:male
Location:Austin, Texas, USA
Country:USUnited States (United States)
Contact:
Re: Sirf Urdu men Boliye/صرف اردو میں بولیے

Postby vijayjohn » 2014-02-18, 15:27

واہ واہ! تمہاری اچھی آنکھیں ہیں! :D بات یہ ہے کہ میں ہمیشہ "ki" لکھ رہا تھا لیکن "kih" لکھنا تھا.

شکریہ، اسکندر بھائی! :)

تم سے ملکر خوشی ہوئی. کیا تم کو یہاں اور لکھنا چاہیے؟ اس فورم پر کوئی کچھ نہیں کرتا ہے! بس میرا اور بجلی یہاں لکھتی ہیں، اور میں بھی کبھی کبھی کچھ لکھتا ہوں. :P

eskandar
Language Forum Moderator
Posts:3093
Joined:2006-12-15, 8:27

Re: Sirf Urdu men Boliye/صرف اردو میں بولیے

Postby eskandar » 2014-02-19, 9:25

مجھے بھی تم سے مل کر خوشی ہوئی. والله مجھے نہیں معلوم کہ میں کس کے بارے میں لکھوں! وجے، مجھے یاد ہے کہ تم نے کہیں نا کہیں لکھا تھا کہ تم graduate student ہو ، ہے نہ؟ تو کیا مضمون ہے تمہارا؟ میں PhD کے سطح پر فارسی ادب پڑھ رہا ہوں اور اسی لئے اردو ادب میں بھی دلچسپی رکھتا ہوں. گزشتہ سال لکھنؤ میں ٦ مہینوں سے میں نے اردو سیکھ لی اور جنوری واپس آیا. باوجود اسکے کہ میں ابھی ہی ہندوستان سے واپس آیا، لیکن جاتے جاتے میں اپنی اردو بھول جاتا ہوں. اگر اس پوسٹ میں کوئی غلطی ہوتی تو ضرور مجھے بتائے!
Please correct my mistakes in any language.

vijayjohn
Language Forum Moderator
Posts:27056
Joined:2013-01-10, 8:49
Real Name:Vijay John
Gender:male
Location:Austin, Texas, USA
Country:USUnited States (United States)
Contact:

Re: Sirf Urdu men Boliye/صرف اردو میں بولیے

Postby vijayjohn » 2014-03-05, 8:40

کیا حال ہے؟ تم لوگ کیسے ہو؟

eskandar wrote:
وجے، مجھے یاد ہے کہ تم نے کہیں نا کہیں لکھا تھا کہ تم graduate student ہو ، ہے نہ؟

میں graduate student تھا. تین مہینے پہلے graduation کیا. :)

eskandar wrote:

تو کیا مضمون ہے تمہارا؟

لسانيات :wink:

eskandar wrote:

میں PhD کے سطح پر فارسی ادب پڑھ رہا ہوں اور اسی لئے اردو ادب میں بھی دلچسپی رکھتا ہوں. گزشتہ سال لکھنؤ میں ٦ مہینوں سے میں نے اردو سیکھ لی اور جنوری واپس آیا. باوجود اسکے کہ میں ابھی ہی ہندوستان سے واپس آیا، لیکن جاتے جاتے میں اپنی اردو بھول جاتا ہوں. اگر اس پوسٹ میں کوئی غلطی ہوتی تو ضرور مجھے بتائے!

ارے تم تو مجھ سے بڑے ہو. میں نے چنائے سے اتر سفر کبھی نہیں کیا! :P اور تمہارے پوسٹ میں کوئی غلطی نہیں ملی. :)

eskandar
Language Forum Moderator
Posts:3093
Joined:2006-12-15, 8:27

Re: Sirf Urdu men Boliye/صرف اردو میں بولیے

Postby eskandar » 2014-03-06, 9:00

vijayjohn wrote:
کیا حال ہے؟ تم لوگ کیسے ہو؟
خدا کا شکر ہے میں ٹھیک ہوں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ یھاں ہمارے بغیر کوئی خبر نہیں ہے! اردو سیکھنے والوں کو کیا ہوا؟

میں graduate student تھا. تین مہینے پہلے graduation کیا. :)
مبارک ہو! ابھی لسانیات کی ڈگری کے ساتھ کیا کروگے؟

ارے تم تو مجھ سے بڑے ہو. میں نے چنائے سے اتر سفر کبھی نہیں کیا! :P اور تمہارے پوسٹ میں کوئی غلطی نہیں ملی. :)
واہ، بہت ہی اچھی بات ہے، تمہارا شمال کی طرف نہ جانا :lol: میں کبھی نہیں چنائے گیا، مگر جب حیدر آباد گیا بالکل پسند آیا اور کیرلا سب سے اچھی جگہ تھی - نہ صرف ہندوستان میں بلکہ شاید پوری دنیا میں! البتہ دلی بهی دیکھنے لائق ہے، اگر تم کو موقع ہو تو ضرور جاؤ.
Please correct my mistakes in any language.

vijayjohn
Language Forum Moderator
Posts:27056
Joined:2013-01-10, 8:49
Real Name:Vijay John
Gender:male
Location:Austin, Texas, USA
Country:USUnited States (United States)
Contact:

Re: Sirf Urdu men Boliye/صرف اردو میں بولیے

Postby vijayjohn » 2014-03-27, 19:45

eskandar wrote:
خدا کا شکر ہے میں ٹھیک ہوں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ یھاں ہمارے بغیر کوئی خبر نہیں ہے! اردو سیکھنے والوں کو کیا ہوا؟

ہاں، مجھے بھی نہیں معلوم ہے کہ ان کو کیا ہوا. :?

مبارک ہو!

شکریہ. :)

ابھی لسانیات کی ڈگری کے ساتھ کیا کروگے؟

دیکھیں نا؟ :lol: مجھے ابھی یقین نہیں ہے.

واہ، بہت ہی اچھی بات ہے، تمہارا شمال کی طرف نہ جانا :lol:

ہاہاہا، سچ؟ :lol:

میں کبھی نہیں چنائے گیا، مگر جب حیدر آباد گیا بالکل پسند آیا اور کیرلا سب سے اچھی جگہ تھی - نہ صرف ہندوستان میں بلکہ شاید پوری دنیا میں! البتہ دلی بهی دیکھنے لائق ہے، اگر تم کو موقع ہو تو ضرور جاؤ.

ہان، ضرور جاؤں گا! میری بھابھی کا خاندان دلی سے نزدیک کے رہنےوالے ہیں. اور مجھے بڑی خوشی ہوئی ہے کہ تم کو کیرلا پسند تھا! کیرلا میں کہاں گئے ہو؟

eskandar
Language Forum Moderator
Posts:3093
Joined:2006-12-15, 8:27

Re: Sirf Urdu men Boliye/صرف اردو میں بولیے

Postby eskandar » 2014-03-27, 22:03

vijayjohn wrote:
واہ، بہت ہی اچھی بات ہے، تمہارا شمال کی طرف نہ جانا :lol:

ہاہاہا، سچ؟ :lol:
الله مجھے جھوٹ سے بچاے! ہاں بھائی، میں سچ کیوں نہ کہوں؟ ہندوستان ایک ملک نہیں ہے بلکہ دو ملک: شمالی ہندوستان اور جنوبی ہندوستان. پہلے والے میں تمدن اور جدیدیت کا کوئی اثر دیکھا نہیں جا سکتا. واللہ تم خود جا کر دیکھ لو. "گر جہنم بر روے زمین است..."
خیر، شمالی ہندوستان میں اچھی چیزیں بھی ہوتی ہیں، لیکن مجموعی طور پر شمالی ہندوستان ایک ایسی جگہ ہے، صومالیہ جیسا، جس کو انگریزی میں "failed state" کہا جاتا ہے.

vijayjohn wrote:
کیرلا میں کہاں گئے ہو؟
میں بس چند روز فورٹ کوچی، وایپین جزیرہ، اور مونار میں رہا. اگر مجھے دوبارہ ہندوستان جانے کا موقع ملے تو بے شک کیرلا واپس جاؤنگا.
Please correct my mistakes in any language.

vijayjohn
Language Forum Moderator
Posts:27056
Joined:2013-01-10, 8:49
Real Name:Vijay John
Gender:male
Location:Austin, Texas, USA
Country:USUnited States (United States)
Contact:

Re: Sirf Urdu men Boliye/صرف اردو میں بولیے

Postby vijayjohn » 2014-03-28, 19:43

مگر تم کو یقین ہے کہ جنوبی ہندوستان بھی "جہنم بر روے زمیں" نہیں ہے؟ بنگلورو میں دس بجے کے بعد پانی نل سے نہیں آتا. جب میں چناۓ میں تھا، راہوں میں صرف کچرا تھا. نل سے پانی کبھی نہیں آتا تھا. اور دیوداسیوں کی بات بھی ہے...اور ہم ملیالی لوگوں کو اپنی زبان میں بات کرنا نہیں چاہتے ہیں. وغیرہ وغیرہ... :|

eskandar
Language Forum Moderator
Posts:3093
Joined:2006-12-15, 8:27

Re: Sirf Urdu men Boliye/صرف اردو میں بولیے

Postby eskandar » 2014-03-30, 4:31

میں یہ نہیں عرض کرتا کہ جنوبی ہندوستان کے اپنے مسائل موجود نہیں ہیں، لیکن پھر بھی شمالی ہندوستان کی نسبت بات الگ ہے. جب تک تم اعظم گڑھ نہ دیکھو، کچرے کا حقیقی مطلب سمجھ کیسے سکتے ہو؟ بنگلور اور چنائے کے بدترین علاقے، زیادہ سے زیادہ، یو پی کے بہترین علاقے کے ہم پلہ ہیں.

بہر حال، مسئلہ جو بھی ہو، پھر بھی مسئلہ ہی ہے. ملیالی لوگ اپنی زبان میں کیوں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں؟
Please correct my mistakes in any language.

vijayjohn
Language Forum Moderator
Posts:27056
Joined:2013-01-10, 8:49
Real Name:Vijay John
Gender:male
Location:Austin, Texas, USA
Country:USUnited States (United States)
Contact:

Re: Sirf Urdu men Boliye/صرف اردو میں بولیے

Postby vijayjohn » 2014-04-30, 2:28

ملیالی لوگ عام طور سے سوچتے ہیں کہ اپنی زبان سیکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے. انگریزی سیکھنا لازم ہے اور ہندی سیکھنا اچھا ہے، لیکن کسی پردیسی کو ملیالم زبان سیکھنا چاہتے ہو تو عجیب لگتا ہے. بس تین سو ستر لاکھ لوگ ہماری زبان بولتے ہیں. بھارت میں وہ بہت نہیں ہے.

پھر بھی مجھے یقین نہیں ہے کہ ملیالی لوگ اپنی زبان میں کیوں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں. میرے خیال سے ہمارا بہت دیر سے ہین بھاونا (inferiority complex) ہے. ہم سوچتے ہیں کہ سنسکرت اونچی زبان ہے، لیکن اپنی زبان نیچی دراوڑی زبان ہے. اسلیے ہم نے سنسکرت سے بہت لفظ لیے ہیں. تامل میں اتنے سنسکرت لفظ نہیں ہوتے ہیں، اسلیے ہم سوچتے ہیں کہ وہ ہماری زبان سے بھی نیچی زبان ہے! :roll:

vijayjohn
Language Forum Moderator
Posts:27056
Joined:2013-01-10, 8:49
Real Name:Vijay John
Gender:male
Location:Austin, Texas, USA
Country:USUnited States (United States)
Contact:

Re: Sirf Urdu men Boliye/صرف اردو میں بولیے

Postby vijayjohn » 2014-07-09, 22:45

میں نے چھوا چھوت (untouchability) کے بارے میں ایک فلم یہاں پوسٹ کیا تھا. 1:07:15 سے 1:07:32 تک کسم یدلال صاحبہ، ایک لیکچر جو دلت ہیں، فلم کے ڈائریکٹر اسٹالن صاحب سے بات کرتی ہیں:

کسم یدلال: لوگ کہتے ہیں کہ پودا جو ہے، پھل جو ہے نیچے جوکتاہے. لیکن ہمارے پاس ایک مرچی ایسی ہے جو اوپر کو چلتی ہے!
اسٹالن: بتاؤ؟
ک ی: یہ...مرچی ہے. جو اوپر کھڑی ہوتی آسمان کی طرف دیکھتی، اپنی انت کو دیکھتی!
ا: یہ دلت ہے!
ک ی: دلت ہے!

User avatar
Hassaan Zia
Posts:656
Joined:2009-10-20, 20:50
Real Name:Hassaan Zia Khan
Gender:male
Location:Karachi
Country:PKPakistan (پاکستان)
Contact:

Re: Sirf Urdu men Boliye/صرف اردو میں بولیے

Postby Hassaan Zia » 2014-09-06, 5:38

vijayjohn wrote:

پھر بھی مجھے یقین نہیں ہے کہ ملیالی لوگ اپنی زبان میں کیوں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں. میرے خیال سے ہمارا بہت دیر سے ہین بھاونا (inferiority complex) ہے. ہم سوچتے ہیں کہ سنسکرت اونچی زبان ہے، لیکن اپنی زبان نیچی دراوڑی زبان ہے. اسلیے ہم نے سنسکرت سے بہت لفظ لیے ہیں. تامل میں اتنے سنسکرت لفظ نہیں ہوتے ہیں، اسلیے ہم سوچتے ہیں کہ وہ ہماری زبان سے بھی نیچی زبان ہے! :roll:

inferiority complex کو اردو میں احساسِ کمتری کہتے ہیں۔
Last edited by Hassaan Zia on 2014-09-06, 6:02, edited 1 time in total.
Native: [flag=]ur[/flag]
Learning at the moment: [flag=]ar[/flag]
Loves: [flag=]fa[/flag]

User avatar
Hassaan Zia
Posts:656
Joined:2009-10-20, 20:50
Real Name:Hassaan Zia Khan
Gender:male
Location:Karachi
Country:PKPakistan (پاکستان)
Contact:

Re: Sirf Urdu men Boliye/صرف اردو میں بولیے

Postby Hassaan Zia » 2014-09-06, 5:46

اسکندر بھائی، آپ نے لکھنؤ میں چھ مہینے کس مضمون کا مطالعہ کیا تھا؟ اور آپ کا اردو سیکھنے کا تجربہ کیسا رہا؟ نیز، فارسی ادب سے متعلق آپ آج کل کیا پڑھ رہے ہیںِ؟
Native: [flag=]ur[/flag]
Learning at the moment: [flag=]ar[/flag]
Loves: [flag=]fa[/flag]

vijayjohn
Language Forum Moderator
Posts:27056
Joined:2013-01-10, 8:49
Real Name:Vijay John
Gender:male
Location:Austin, Texas, USA
Country:USUnited States (United States)
Contact:

Re: Sirf Urdu men Boliye/صرف اردو میں بولیے

Postby vijayjohn » 2014-10-03, 1:16

Hassaan Zia wrote:
vijayjohn wrote:

پھر بھی مجھے یقین نہیں ہے کہ ملیالی لوگ اپنی زبان میں کیوں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں. میرے خیال سے ہمارا بہت دیر سے ہین بھاونا (inferiority complex) ہے. ہم سوچتے ہیں کہ سنسکرت اونچی زبان ہے، لیکن اپنی زبان نیچی دراوڑی زبان ہے. اسلیے ہم نے سنسکرت سے بہت لفظ لیے ہیں. تامل میں اتنے سنسکرت لفظ نہیں ہوتے ہیں، اسلیے ہم سوچتے ہیں کہ وہ ہماری زبان سے بھی نیچی زبان ہے! :roll:

inferiority complex کو اردو میں احساسِ کمتری کہتے ہیں۔

شکریہ :)

eskandar
Language Forum Moderator
Posts:3093
Joined:2006-12-15, 8:27

Re: Sirf Urdu men Boliye/صرف اردو میں بولیے

Postby eskandar » 2014-10-07, 0:54

vijayjohn wrote:
پھر بھی مجھے یقین نہیں ہے کہ ملیالی لوگ اپنی زبان میں کیوں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں. میرے خیال سے ہمارا بہت دیر سے ہین بھاونا (inferiority complex) ہے. ہم سوچتے ہیں کہ سنسکرت اونچی زبان ہے، لیکن اپنی زبان نیچی دراوڑی زبان ہے. اسلیے ہم نے سنسکرت سے بہت لفظ لیے ہیں. تامل میں اتنے سنسکرت لفظ نہیں ہوتے ہیں، اسلیے ہم سوچتے ہیں کہ وہ ہماری زبان سے بھی نیچی زبان ہے! :roll:
لیکن دلچسپ یہ ہے کہ تامل بھی ایک دراوڑی زبان ہے اور تامل لوگون کو ایسا احساسِ کمتری نہیں لگتا ہے. خیر، ان کی زبان کی حیثیت اور حالات ملیالم زبان کی نسبت بالکل الگ ہے. اس مضمون میں ایک نہایت دلچسپ کتاب ہے جس کا نام یہ ہے:

Passions of the Tongue: Language Devotion in Tamil India, 1891–1970

Hassaan Zia wrote:
اسکندر بھائی، آپ نے لکھنؤ میں چھ مہینے کس مضمون کا مطالعہ کیا تھا؟ اور آپ کا اردو سیکھنے کا تجربہ کیسا رہا؟ نیز، فارسی ادب سے متعلق آپ آج کل کیا پڑھ رہے ہیںِ؟
حسان بھائی، ذرا مجھ سے "تم" کہیے، اور اگر اجازت ہو تو میں بھی اب سے اس طرح آپ سے "تم" کہوں گا، کیوں کہ چند سال ہم دوست ہیں اور ہماری عمر میں اتنا فرق نہیں ہوتا :)

میں نے لکھنؤ میں زیادہ‌تر زبان ہی سیکھ لی تھی لیکن میں نے بھی برِ صغیر کے اردو اور فارسی ادب کے بارے میں مطالعہ کیا تھا. میں نے مغل تاریخ کی کچھ اہم کتابیں پڑھ لی تھی (البتہ بطورِ ناتمام) اور ترقی پسند تحریک کے بہت سارے افسانے اور شاعری بھی، جن سے مجھے بہت ہی مزہ آیا تھا. اس لئے کہ میں اچھی اور دلچسپ چیزوں کے ذریعہ سیکھ رہا تھا، میرے اردو سیکھنے کا تجربہ میری زندگی کے سب سے اچھے ادوار میں شامل ہے!

آج کل میں اپنے "dissertation" کے لئے فارسی ادب کی تاریخ نویسی کے بارے میں مطالعہ کر رہا ہوں اور اس کے متعلق کچھ تذکرہ پڑھ رہا ہوں، مثال کے طور پر مجمع النفائس از سراج الدین علی خان آرزو. اور تم؟ آج کل کیا کرتے ہو اور کیا کیا پڑھ رہے ہو؟

(If there were any mistakes, or even just uncommon/overly-Persian word choices or awkward sentences, I'd really appreciate any corrections! These days I don't get to use my Urdu as much and I fear it's getting rusty...)
Please correct my mistakes in any language.

User avatar
Saim
Posts:5740
Joined:2011-01-22, 5:44
Location:Brisbane
Country:DEGermany (Deutschland)

Re: Sirf Urdu men Boliye/صرف اردو میں بولیے

Postby Saim » 2014-12-19, 9:49

eskandar wrote:
لیکن دلچسپ یہ ہے کہ تامل بھی ایک دراوڑی زبان ہے اور تامل لوگون کو ایسا احساسِ کمتری نہیں لگتا ہے. خیر، ان کی زبان کی حیثیت اور حالات ملیالم زبان کی نسبت بالکل الگ ہے. اس مضمون میں ایک نہایت دلچسپ کتاب ہے جس کا نام یہ ہے:

Passions of the Tongue: Language Devotion in Tamil India, 1891–1970

لیکن تامل ناڈو میں انگریزی بھی یہم زبان ہے، یونورسٹی اور نجی سکولوں کی زبان ہے، جیسے سرے برصغیر میں ہوتا ہے۔ جو ٹھک کرتے ہیں یہ ہندوستانی کو مزاحمت کرنا، جبکہ سرف ہندوستانی انگریزی سے مقابلہ چہتی ہی۔

eskandar
Language Forum Moderator
Posts:3093
Joined:2006-12-15, 8:27

Re: Sirf Urdu men Boliye/صرف اردو میں بولیے

Postby eskandar » 2014-12-19, 17:06

Saim wrote:
لیکن تامل ناڈو میں انگریزی بھی اہم زبان ہے، یونورسٹی اور نجی اسکولوں کی زبان ہے، جیسے سرے برصغیر میں ہوتا ہے۔ جو ٹھک کرتے ہیں یہ ہندوستانی کو مزاحمت کرنا، جبکہ صرف ہندوستانی انگریزی سے مقابلہ چہتی ہی۔
یہ تو صحیح ہے لیکن لگتا ہے کہ تامل ناڈو میں انگریزی کی اہمیت قبول کرنے کے ساتھ، مقامی زبان (تامل) کا احترام بھی کیا جاتا ہے، جب کیرلا میں ایسا نہیں ہوتا.
میں اس جملے کا مطلب سمجھ نہیں پایا...
Please correct my mistakes in any language.

User avatar
Saim
Posts:5740
Joined:2011-01-22, 5:44
Location:Brisbane
Country:DEGermany (Deutschland)

Re: Sirf Urdu men Boliye/صرف اردو میں بولیے

Postby Saim » 2014-12-20, 15:00

"What they do well is resist Hindustani, but only Hindustani tries to compete with English."

کیرالا میں ہندی اہم زبان ہے؟ میں سوچتا تھا کہ کیرالا تامل ناڈو جیسے ہے، یعنی اکثریت ملیالی کوگوں کو کوی ہیندی نہیں آتی۔

یہ ترقی پذیر ملکوں میں، جس میں پہت الگ الگ قومیں رہتیں ہیں، اعم مس‏ئلہ ہے۔ کیا کرنا، نوآبادیاتی زبان یا مقامی (lingua franca) کو استمال کرنا؟ میرے خیال میں ہمکو کو‏‏ي "قومی زبان" نہیں چہیے، لیکن پہت تھوڑے لوگ میری طرح سوچتے ہیں۔
Last edited by Saim on 2014-12-20, 16:17, edited 1 time in total.

eskandar
Language Forum Moderator
Posts:3093
Joined:2006-12-15, 8:27

Re: Sirf Urdu men Boliye/صرف اردو میں بولیے

Postby eskandar » 2014-12-20, 16:16

_"وہ کام جو اچھی طرح کرتے ہیں، ہندوستانی زبان کے خلاف مزاحمت کرنا ہے، لیکن صرف ہندوستانی ہی انگریزی کا مقابلہ کرنے کی کوشش کرتی ہے."

ٹھیک کرنا = "to fix"

جب میں کیرالا گیا تھا، میں نے یہ ملاحظہ کیا کہ کسی کو ہندی نہیں آتی تھی، سوائے کچھ بچے جو اسکول میں ہندی پڑھ رہے تھے اور تھوڑی سی ہندی بول سکتے تھے. لیکن میرا تجربہ بہت مختصر ہے، ہمارا وجے ضرور کچھ نہ کچھ مزید کرے گا.
Please correct my mistakes in any language.

User avatar
Saim
Posts:5740
Joined:2011-01-22, 5:44
Location:Brisbane
Country:DEGermany (Deutschland)

Re: Sirf Urdu men Boliye/صرف اردو میں بولیے

Postby Saim » 2014-12-20, 16:36

eskandar wrote:

ٹھیک کرنا = "to fix"

:oops:
صحیح۔

User avatar
Michael
Posts:7126
Joined:2009-07-21, 3:07
Real Name:Mike
Gender:male
Location:Oak Park, IL
Country:USUnited States (United States)

Re: Sirf Urdu men Boliye/صرف اردو میں بولیے

Postby Michael » 2015-05-26, 6:31

آپ لوگوں کو تسلیم مجھے بتانا چاہیے۔ میری ہندوستانی کافی اچھی نہیں لیکن مجھ کو کوشش کرنا یہ زبان لکھنا ہے۔ زبانِ اردو کچھ مہینوں پر سیکھتا رہا ہوں لیکن مجھے بہت سالوں پر دلچسپی ہوتی رہی، جاص کر ابھی فارسی جانتا ہوں۔

کیا آپ لوگوں کو ایک واقعی اچھا انٹرنٹ ڈکشنیری معلوم ہے؟
Last edited by Michael on 2015-05-26, 12:47, edited 1 time in total.
American English (en-us) Neapolitan from Molise (nap) N Italian (it) B2 Spanish (es) Portuguese (pt) French (fr) Greek (el) Albanian (sq) B1 Polish (pl) Romanian (ro) A2 Azerbaijani (az) Turkish (tr) Old English (en_old) A1
„Çdo njeri është peng i veprave të veta.‟
Every human being is hostage to their own deeds.

Return to “Hindi/Urdu (हिन्दी/اُردو)”

Who is online

Users browsing this forum: No registered users and 7 guests