Page 5 of 5

Re: [GAME] The person beneath me | مجھسے نیچے والا شخص

Posted: 2017-10-09, 6:55
by vijayjohn
Antea wrote:مجھ سے نیچے والا شخص ایک نیا نئی زبان سیکھتا ہے

نہیں، میں بہت زیادہ زبانوں کو سیکھتا ہوں!

مجھ سے نیچے والے شخص کو معلوم تھا کہ ملیالم فلموں میں بھی اردو گانے ہیں.

Re: [GAME] The person beneath me | مجھسے نیچے والا شخص

Posted: 2017-11-06, 14:33
by Saim
vijayjohn wrote:
Antea wrote:مجھ سے نیچے والا شخص ایک نیا نئی زبان سیکھتا ہے

نہیں، میں بہت زیادہ زبانوں کو سیکھتا ہوں!

مجھ سے نیچے والے شخص کو معلوم تھا کہ ملیالم فلموں میں بھی اردو گانے (ہوتے) ہیں.



ہو سکتا ہے کہ یہ غلط ہو، لیکن مجھے لگتا ہے کہ "کو" تمہارے جملے میں ضروری نہیں ہے، یعنی "میں بہت زیادہ زبانیں سیکھتا ہوں"۔

جی نہیں، مجھے معلوم نہیں تھا کہ ملیالم فلموں میں بھی اردو گانے ہوتے ہیں، کیونکہ میں نے ابھی تک کوئی ملیالم فلم نہیں دیکھی۔ مگر میں حیران نہیں ہوں کیونکہ اردو زبان کی حیثیت پورے بر صغیر میں اونچی ہے۔

مجھسے نیچے والا شخص اردو کے علاوہ پاکستان کی کوئی اور زبایں بول لیتا ہے۔

Re: [GAME] The person beneath me | مجھسے نیچے والا شخص

Posted: 2017-11-06, 19:04
by eskandar
Saim wrote:
ہو سکتا ہے کہ یہ غلط ہو، لیکن مجھے لگتا ہے کہ "کو" تمہارے جملے میں ضروری نہیں ہے، یعنی "میں بہت زیادہ زبانیں سیکھتا ہوں"۔

مجھے بھی ایسا لگتا ہے.

مجھسے نیچے والا شخص اردو کے علاوہ پاکستان کی کوئی اور زبایں بول لیتا ہے۔

افسوس کی بات ہے کہ میں اردو کے سوا، پاکستان کی کوئی اور زبان بول نہیں لیتا، باوجود اسکے کہ پنجابی سے تھوڑا تھوڑا سمجھتا ہوں. پنجابی، پشتو، اور بلوچی میں دلچسپی رکھتا ہوں اور امید ہے کہ ان کے سیکھنے کی فرصت ملےگی.

مجھسے نیچے والے شخص کو کھانا پکانے کا شوق ہے.

Re: [GAME] The person beneath me | مجھسے نیچے والا شخص

Posted: 2018-02-05, 6:12
by vijayjohn
شکریہ! :)

ہاں، مجھے کھانا پکانا کا شوق ہے.

مجھ سے نیچے والا شخص نے کبھی ہندوستان میں سفر کیا.

Re: [GAME] The person beneath me | مجھسے نیچے والا شخص

Posted: 2018-04-06, 16:55
by Saim
نہیں، میں جنوبی ایشیا کے ملکوں سے پاکستان ہی گیا ہوں۔

میرے نیچے والے شخص کو "جنوبی ایشیا" کی اصطلاح پسند ہے یا "بر صغیر" پسند ہے؟

Re: [GAME] The person beneath me | مجھسے نیچے والا شخص

Posted: 2018-04-23, 5:12
by eskandar
مجھے دونوں پسند ہیں اور دونوں ہی استعمال کرتا ہوں، سیاق کے مطابق. لکھتے وقت بر صغیر زیادہ صحیح ہے جب کے بولنے میں، زیادہ‌تر جنوبی ایشیا کہونگا.

مجھ سے نیچے والا شخص کوشش کرتا ہے تا کہ اردو بولنے میں انگریزی الفاظ حد سے زیادہ استعمال نہ کرے.

Re: [GAME] The person beneath me | مجھسے نیچے والا شخص

Posted: 2018-11-16, 16:49
by Saim
جی ہاں، میں کوشش کرتا ہوں، لیکن انگریزی سے گریز کرنا میرے لئے بہت مشکل ہے کیونکہ میں بہت زیادہ اردو الفاظ نہیں جانتا۔

مجھسے نیچے والے شخص کا الفاظ کا ذخیرہ اردو میں بڑا ہے۔

Re: [GAME] The person beneath me | مجھسے نیچے والا شخص

Posted: 2018-11-28, 4:43
by eskandar
Saim wrote:
مجھسے نیچے والے شخص کے الفاظ کا ذخیرہ اردو میں بڑا ہے۔

جی، میرے الفاظ کا ذخیرہ اردو میں بہت ہی بڑا ہے اس لئے کہ میں اچھی طرح فارسی جانتا ہوں اور میری عربی بھی بری نہیں ہے تو زیادہ تر ان دونوں کے الفاظ کا استمعال کر سکتا ہوں۔

مجھ سے نیچے والا شخص ہاتھ سے کھانے کو چمچ سے کھانے پر ترجیح دیتا ہے۔

Re: [GAME] The person beneath me | مجھسے نیچے والا شخص

Posted: 2019-01-14, 15:24
by Saim
جی، کھانے کی قسم پر منحصر بھی ہے (مثلا میں بوریٹوز ہاتھ سے کھاتا ہوں‏، چمچ سے کبھی نہیں کھاتا)، لیکن میں عام طور پر چمچ سے کھانے کو ترجیح دیتا ہوں۔ مجھے پیزا بھی کانٹے سے کھانا پسند ہے۔

مجھ سے نیچے والا شخص پیزا نہیں کھاتا کیونکہ وہ ڈائٹینگ کر رہا ہے۔

Re: [GAME] The person beneath me | مجھسے نیچے والا شخص

Posted: 2019-01-15, 18:35
by eskandar
بالکل نہیں. عام طور پر میں کوشش کرتا ہوں کہ صحت مند کھانے سے کھا لوں لیکن پیتزا چھوڑ نہیں کر پاتا؛ ڈائیٹینگ کرتے وقت بھی پیتزا کھاؤںگا.

مجھ سے نیچے والے شخص کو تیز مرچیں کھانے کا شوق ہے۔

Re: [GAME] The person beneath me | مجھسے نیچے والا شخص

Posted: 2019-02-20, 11:27
by Saim
جی، میں تیز مرچ کافی اکثر کھاتا ہوں۔

مجھسے نیچھے والا شخص ہر روز کھانا بناتا ہے۔

Re: [GAME] The person beneath me | مجھسے نیچے والا شخص

Posted: 2020-03-17, 13:44
by Antea
ٹھیک ہے ، ہر روز۔

مجھسے نیچے والا شخص دال کھانے کو پسند کرتا ہے